پاکستان نےامریکہ کے ساتھ افغان آپریشن کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کیا، دفترِ خارجہ

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے گا

1723869
پاکستان نےامریکہ کے ساتھ افغان آپریشن کے لیے کوئی معاہدہ  نہیں کیا، دفترِ خارجہ

دفترخارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے  مطابق معاہدے سے امریکا افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے گا، ابھی تک معاہدے کی شرائط طے نہیں پائیں، پاکستان 2 شرائط پر ایم او یو سائن کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ پاکستان کی طرف سے انسداد دہشتگردی کی کاوشوں اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کی مدد کی شرائط بھی شامل ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کا جلد امکان ہے۔

پاکستانی دفتر ِ خارجہ نے انادولو ایجنسی کے  رپورٹر کو ایک سوال کے جواب میں   دوٹوک  الفاظ میں امریکہ کے ساتھ اس قسم کا معاہدہ موجودہ نہ ہونے  کا کہا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ علاقائی سلامتی و انسداد  دہشت گردی کے معاملات میں ایک طویل عرصے سے باہمی تعاون کے ماحول میں ہیں  اور دونوں طرفین  باقاعدہ  مشاورت کرتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں