چین: ہوٹل میں گیس دھماکہ، 3 افراد ہلاک

صوبہ لیاوننگ میں قدرتی گیس کا دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

1722960
چین: ہوٹل میں گیس دھماکہ، 3 افراد ہلاک

چین کے صوبہ لیاوننگ میں قدرتی گیس کے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی دارالحکومت شنیاگ کے ایک ہوٹل میں قدرتی گیس کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ صبح کے وقت پیش آیا۔ دھماکہ کی وجہ سے ہوٹل کی 3 منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

امدادی کاموں کے لئے 100 افراد سے زائد فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں