روس: افغانستان اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے

اجلاس میں، 10علاقائی ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ افغانستان کی نمائندہ 'تحریکِ طالبان' سے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے: روس وزارت خارجہ

1721759
روس: افغانستان اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے

روس وزارت خارجہ نے کل، افغانستان کے بارے میں ماسکو فارمیٹ پر، متوقع اجلاس کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق "متوقع اجلاس تیسرا ماسکو فارمیٹ اجلاس ہو گا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں، 10علاقائی ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ افغانستان کی نمائندہ 'تحریکِ طالبان' سے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان کی فوجی و سیاسی صورتحال کی بہتری اور مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق توقعات پر بحث کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اس ملک کو درپیش انسانی بحران کے سدّباب کے لئے عالمی برادری کی کوششوں کو تیز کرنے سے متعلقہ موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں