بھارتی ریاست کیرالہ میں طوفان و بادو باراں،ہلاک شدگان کی تعداد 24 ہو گئی

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے  24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1721034
بھارتی ریاست کیرالہ میں طوفان و بادو باراں،ہلاک شدگان کی تعداد 24 ہو گئی

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے  24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 ہندوستان ٹائمز کے مطابق،صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوج اور بحریہ  کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

 ریاستی وزیر اعلی پنیرائے وجیان نےعوام کو متنبہ کیا ہے کہ  21 اکتوبر تک ریاست میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملکی وزیر داخلہ امیت شاہ  نے کہا ہے کہ حکومت امدادی کاموں میں ہر ممکنہ تعاون کرے گی ۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں۔ کیرالہ کو سن 2018 میں بھی بدترین سیلابی ریلوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں تقریبا چار سو افراد ہلاک اور تقریبا دو لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔

ایک اعشاریہ تین ارب آبادی والے ملک بھارت میں سالانہ سینکڑوں افراد شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں