افغانستان، مسجد پر بم حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جا پہنچی

دہشت گرد تنظیم داعش نے  اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

1720478
افغانستان، مسجد پر بم حملے  سے ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جا پہنچی

افغان صوبے قندھار میں کل  جامع مسجد فاطمیہ میں  دو خود سوز دہشت گرد حملوں میں ہلاکتو ں کی تعداد 47 تک جا پہنچی ہے۔

مسجد کی حفاظت پر مامور  مرتضی  ظریفی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   صوبے کی سب سے بڑی جامع مسجد  نماز جمعہ کے دوران بم حملے کیے  گئے۔

مقامی حکام  نے اطلاع دی ہے کہ  ان خونی حملوں میں 47 افراد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا دہشت گرد تنظیم داعش نے  اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دہشت گرد تنظیم نے  سماجی رابطوں  کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے اعلان میں  کہا ہے کہ ہم نے یہ حملہ خود کش حملہ آوروں کی وساطت سے کیا ہے اور ان افراد کے ناموں کو بھی آشکار  کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں