ہمیں بھی اقوام متحدہ میں نمائندگی دی جائے: طالبان

افغان طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کوخط بھی لکھا گیا ہے جس کی تصدیق سیکرٹری جنرل کے دفترنے بھی کردی ہے کہ طالبان نے اعلی سطح کی بحث میں حصہ لینے کی گزارش کی ہے

1708944
ہمیں بھی اقوام متحدہ میں نمائندگی دی جائے: طالبان

 طالبان نے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے اپنا سفیرمقررکرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے رابطے کے لیے طالبان نے دوحہ میں مقیم اپنے ترجمان سہیل شاہین کوسفیرمقررکرنے کے خواہش کا اظہارکیا ہے۔

اس سلسلے میں افغان طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کوخط بھی لکھا گیا ہے جس کی تصدیق سیکرٹری جنرل کے دفترنے بھی کردی ہے کہ طالبان نے اعلی سطح کی بحث میں حصہ لینے کی گزارش کی ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کی اس خواہش کے بعد اقوام متحدہ میں پہلے سے موجود افغان سفیرغلام اسحاق زئی کو پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔

انتونیو گوتیریس کے ترجمان کے مطابق، اسحاق زئی اب افغانستان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

 واضح رہے کہ غلام اسحاق زئی معزول کی گئی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سفیر مقررکیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں