افغانستان: کابل ائیر پورٹ پر 5 افراد ہلاک ہو گئے

کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اور رن وے پر ہزاروں افراد  جمع ہیں اور 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1691920
افغانستان: کابل ائیر پورٹ پر 5 افراد ہلاک ہو گئے

افغانستان کے کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کل طالبان کے کابل میں داخلے، صدارتی پیلس اور سرکاری عمارتوں پر قبضے کے بعد  سے شہر میں بدحواسی پھیلی ہوئی ہے۔

کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اور رن وے پر ہزاروں افراد  جمع ہیں اور 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے اژدہام کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں یا پھر امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے۔

اطلاع کے مطابق ائیر پورٹ پر صبح سے ہی شہریوں کا شدید ہجوم تھا اس دوران انخلاء کے لئے ائیر پورٹ پر موجود امریکی فوجیوں نے متعدد دفعہ ہوائی فائرنگ کی۔

تاہم طالبان نے کابل ائیر پورٹ  کے داخلی حصے میں  جا کر ہر ایک سے گھروں کو واپس لوٹنے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا تھا کہ اس وقت پرواز نہیں کی جائے گی۔

علاقے سے بذریعہ زمینی راستے دیگر صوبوں میں جانے کے خواہشمندوں کو بھی گاڑیاں حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے اور ٹیکسیوں کے کرائے دوگنے ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں