مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے 254ایوی ایشن سکواڈرن کے ہیلی کاپٹر نے مامون کینٹ سے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پرواز بھر ی اور ڈیم کے قریبی علاقے میں نچلی سطح پر پرواز کر رہا تھا

1684772
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں واقع رنجیت ساگر ڈیم میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے 254ایوی ایشن سکواڈرن کے ہیلی کاپٹر نے مامون کینٹ سے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پرواز بھر ی اور ڈیم کے قریبی علاقے میں نچلی سطح پر پرواز کر رہا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تقریبات کی تیاریاں جاری تھیں، اس دوران بھارتی فضائیہ کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر دھروو لکھن پور کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں پائلٹ ہلاک اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا دونوں کو پٹھان کوٹ کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معاون پائلٹ کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں