افغانستان، نورستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

سیلاب زد گان کو امداد کی ترسیل کرنے کے خواہاں اداروں  کے امور کو سہل بنایا جائیگا، طالبان

1683219
افغانستان، نورستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

مشرق افغانستان میں پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر واقع نورستان  علاقے میں   پیدا ہونے والے سیلاب  کی آفت سے ہلاکتوں  کی تعداد60 ہو گئی۔

نورستان   کے گورنر حافظ عبدل قیوم  نے پریس کو بتایا کہ نورستان  کی تحصیل کمدیش میں  29 جولائی  کو شدید بارشو ں سے سیلاب پیدا ہوا تھا۔

 سیلاب  کی زد میں آتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 60  تک ہونے کا ذکر کرنے والے قیوم نے  بتایا کہ  سیلاب کے ریلے  کی زد میں آنے والے 150  سے زائد  افراد کی تا حال  کوئی  اطلاع نہیں،  حکومت کی  امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

افغانستان  آفات کے خلاف جدوجہد  کی تیاری ادارے   کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 150 مکانات اور 2 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اور یہ علاقہ طالبان کے زیر کنٹرول ہونے کی بنا پر سیلاب زدگان کو امداد کی ترسیل   بہم نہیں پہنچائی جا سکی۔

ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ  سیلاب زد گان کو امداد کی ترسیل کرنے کے خواہاں اداروں  کے امور کو سہل بنایا جائیگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں