بنگلہ دیش میں فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

ابھی تک محض 17 افراد کی نعشیں ہی برآمد کی جا سکی ہیں

1673073
بنگلہ  دیش میں فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سےہلاکتوں کی تعداد  52 تک جا پہنچی۔ فیکٹری میں گزشتہ روز لگی، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس آگ پر قابو پایا نہ جا سکا، امدادی کارکن آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ  ادارے کے  عہدیدار  دباشیش  برد خان نے پریس کو بتایا ہے کہ  8 جولائی کی شب  ہاشم فوڈ فیکٹری  میں آتشزدگی سے 52 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تاہم ابھی تک محض 17 افراد کی نعشیں ہی برآمد کی جا سکی ہیں اس دوران 30 افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فیکٹری میں کتنے لوگ موجود تھے اور کتنے لوگ اب تک لا پتہ ہیں تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہو سکی۔

 



متعللقہ خبریں