افغانستان:صوبہ باغدیس بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا

صوبائی گورنر حسام الدین شمس نے بتایا ہے کہ  شدت پسندوں نے سرکاری کنٹرول میں موجود باغدیس پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ وہاں جھڑپیں جاری ہیں

1671376
افغانستان:صوبہ باغدیس بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا

 طالبان شدت پسندوں نے مغربی افغان صوبہ باغدیس کے تمام قصبوں پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

 بگدیش صوبے کے گورنر حسام الدین شمس نے بتایا ہے کہ  شدت پسندوں نے سرکاری کنٹرول میں موجود باغدیس  پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ وہاں جھڑپیں جاری ہیں۔

دریں اثنا، باغدیس کی صوبائی شوری کے رکن عبدل عزیز بیگ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ طالبان نے جیل سے اپنے ساتھیوں کو رہا کروا لیا ہے جبکہ سرکاری  عہدےداروں کے فرار کےلیے باغدیس ہوائی اڈے میں پناہ لے رکھی ہے۔

افغان امور داخلہ نے طالبان کی پیش قدمی روکنے کےلیے علاقے میں حفاظتی اہلکار متعین کر دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں سرکاری فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں