کشمیر، قابض فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو موت کی نیند سلا دیا

نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے  گلی کوچوں میں نکلتے ہوئے  نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا

1669121
کشمیر، قابض فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو موت کی نیند سلا دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے فائرنگ کرتے ہوئے  مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

 بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے راجپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں  اندھا دھند فائرکھولتے ہوئے  کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے  گلی کوچوں میں نکلتے ہوئے  نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس دوران بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا بھی مشاہدہ ہوا ہے ۔

بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےآنسو گیس اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اس کے ساتھ ساتھ  علاقے میں فوج کے چھاپوں کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 17 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں