بگرام کا فوجی اڈہ مقامی فوج کے سپرد کر دیا گیا

دارالحکومت کابل سے 50 کلومیٹر دور شمال میں واقع اس اہم فوجی اڈے سے غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات کی طرف اہم اشارہ ہے کہ رواں سال گیارہ ستمبر سے قبل ہی نیٹو کا افغان مشن ختم کر دیا جائے گا

1668710
بگرام کا فوجی اڈہ مقامی فوج کے سپرد کر دیا گیا

امریکی فوج نے تقریباﹰ بیس برس بعد بگرام ایئر بیس افغان فوج کے حوالے کر دی ہے۔

 رائٹرز نےامریکی وزرات دفاع کے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ  تمام امریکی اور غیر ملکی افواج بگرام ایئر بیس سے نکل گئی ہیں۔

دارالحکومت کابل سے 50 کلومیٹر دور شمال میں واقع اس اہم فوجی اڈے سے غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات کی طرف اہم اشارہ ہے کہ رواں سال گیارہ ستمبر سے قبل ہی نیٹو کا افغان مشن ختم کر دیا جائے گا۔

گیارہ ستمبر سن دو ہزار ایک میں امریکہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکی فوج نے بگرام ایئر بیس کو اپنا پہلا اہم اڈا بنایا تھا۔



متعللقہ خبریں