طالبان نے صوبہ فریاب کے ایک قصبے پر قبضہ کر لیا

افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب میں واقع دولت آباد نامی قصبہ طالبان کے زیر قبضۃ آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں زیر قبضہ قصبوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے

1653912
طالبان نے صوبہ فریاب کے ایک قصبے پر قبضہ کر لیا

افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب میں واقع دولت آباد نامی قصبہ طالبان کے زیر قبضۃ آگیا۔

صوبائی شوری کے رکن منان قاتی کا کہنا ہے کہ  دو روز سے علاقے پر طالبان کے حملے جاری ہیں۔

 ان حملوں کے نتیجے میں آج صبح  دولت آباد کا قصبہ طالبان کے قبضے میں آ چکا ہے جبکہ کمشنر دفتر میں متعین تیس محافظوں کے بارے میں تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ طالبان نے مئی کے اوائل سے اب تک ملک بھر  کے آٹھ قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں