افغانستان: شادی کی تقریب پر مارٹر حملہ، بچوں سمیت 7 شہری ہلاک

صوبہ کپیسا میں طالبان کی طرف سے کئے گئے مارٹر حملے میں بچوں سمیت  7 شہری ہلاک اور  4زخمی ہو گئے

1648290
افغانستان: شادی کی تقریب پر مارٹر حملہ، بچوں سمیت 7 شہری ہلاک

افغانستان کے صوبہ کپیسا میں طالبان کی طرف سے کئے گئے مارٹر حملے میں 7 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

کپیسا پولیس ڈائیریکٹریٹ  کے ترجمان شائق شورش نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے فائر کیا گیا ایک مارٹر گولہ صوبہ کپیسا کے گاوں انار جوئے  میں ایک شادی کی تقریب پر گرا ہے ۔

شورش نے کہا ہے کہ حملے میں بچوں سمیت  7 شہری ہلاک اور  4زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان نے دعوی کیا ہے کہ مارٹر حملہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک طرف ملک میں قیام استحکام کی کوششیں کی جارہی ہیں تو دوسری طرف حملے جاری ہیں۔

علاوہ ازیں افغان حکومت کے مطابق تقریباً ایک ماہ سے ملک سے غیر ملکی فورسز کا انخلاء جاری ہے اور اس دورانیے میں ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے افغانستان امدادی مشن کے مطابق سال2021 کی پہلی تہائی  میں ملک میں 573شہری ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں