افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا جولائی کے وسط تک مکمل ہوجائیگا

امریکہ نے افغانستان میں 5 فوجی تنصیبات کو افغان قومی فوج کے سپرد کر دیا ہے اور اب تک 16 تا 25 فیصد انخلا عمل میں آچکا ہے

1645806
افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا جولائی کے وسط تک مکمل ہوجائیگا

ہے کہ متحدہ امریکہ کے افغانستان سے مکمل طور پر انخلا کا عمل ماہ جولائی کے وسط تک  پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

امریکی صدر جو بائڈن کے  نائن الیون کی  برسی سے قبل افغانستان سے    تمام تر امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے  کے بعد ماہ اپریل کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والی انخلا کی کاروائیاں جاری ہیں۔

امریکی مرکزی قوتوں کے ہیڈ کوارٹر سینٹ کوم نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ صدر کے فیصلے کے بعد سے تقریباً 160 عدد سی۔17 طیاروں پر فوجی سازو سامان  کو اس ملک سے نکالا گیا ہے اور دفاعی لاجسٹک ایجنسی کو تباہ کرنے  کے  لیے 10 ہزار  پارچہ جات سامان کو متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں 5 فوجی تنصیبات کو افغان قومی فوج کے سپرد کر دیا ہے اور اب تک 16 تا 25 فیصد انخلا عمل میں آچکا ہے۔

ایک امریکی  عہدیدار نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ  نائن الیون کی برسی سے تقریبا 2 ماہ قبل ہی  افغانستان سے انخلا عمل مکمل ہو جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں