چینی ساحلی محافظ جاپانی سمندری حدود میں گھس گئے

بتایا گیا ہےکہ یہ چینی کشتی اوت سوری اور تائیشو جزائر کے قریب آ گئی تھی جسے جاپانی ساحلی محافظوں نے خبردار کرتے ہوئے علاقے سے نکل جانے کا کہا تھا

1645268
چینی ساحلی محافظ جاپانی سمندری حدود میں گھس گئے

ایک چینی پرچم بردار ساحلی محافظ کشتی مشری بحیرہ چین میں واقع متنازعہ جزیرے سان کاکو کے  قریب جاپانی سمندری حدود میں داخل ہو گئی ۔

  جاپانی ادارہ برائے ساحلی  تحفظ کے مطابق،یہ واقعہ متانزعہ جزیرہ سان کاکو کے پاس گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہےکہ یہ چینی کشتی اوت سوری اور تائیشو جزائر کے قریب آ گئی تھی جسے جاپانی ساحلی محافظوں نے خبردار کرتے ہوئے علاقے سے نکل جانے کا کہا تھا۔

سرکاری خبر ایجنسی NHK کا کہنا ہے کہ  اس چینی کشتی نے جزیرے کے اطراف میں سولہ بار جپاانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

یکم فروری سے  چین کی طرف سے قبول کردہ ایک قانون کے تحت، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی جہازوں کے خلاف اسلحے کا استعمال جائز قرار دیا گیا تھا جس پر جاپان کا کہنا تھا کہ اس قانون کا  مقصد جزیرہ سان کوکو کے قریب جاپانی جہازوں کو نشانہ بنانا ہے۔

مشرقی بحیرہ چین میں واقع  سان کاکو کا علاقہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعے کا شکار ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں