بھارت کا طبی نظام مفلوج ہوگیا،کورونا متاثرین کی ریکارڈ تعداد

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین لاکھ چودہ ہزار نئے متاثرین سامنے آئے جو کسی بھی ملک کے لیے یومیہ بنیادوں پر ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے

1626167
بھارت کا طبی نظام مفلوج ہوگیا،کورونا متاثرین کی ریکارڈ تعداد

بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین لاکھ چودہ ہزار نئے متاثرین سامنے آئے جو کسی بھی ملک کے لیے یومیہ بنیادوں پر ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

خبر کے مطابق،اس وقت بھارت میں کووڈ -19 سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباﹰ سولہ ملین ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس صورت حال میں ملکی نظام صحت مفلوج ہو گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے سہولیات کا فقدان بھی ایک شدید مسئلہ بن چکا ہے۔

نئی دہلی کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت صنعتی استعمال کے بجائے آکسیجن کی کورونا کے مریضوں کے لیے دستیابی کو یقینی بنائے۔

 



متعللقہ خبریں