غیرملکی افواج کےانخلا سے امید ہے کہ افغانستان خانہ جنگی سے بچا رہےگا:بلنکن

بلنکن نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں خانہ جنگی پیدا نہیں ہوگی جبکہ افغان عوام بھی جنگ کے نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں

1622488
غیرملکی افواج کےانخلا سے امید ہے کہ افغانستان خانہ جنگی سے بچا رہےگا:بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بِلنکن ایک غیر اعلانیہ دورے پر گزشتہ روز اچانک افغانستان پہنچ گئے۔

انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد کابل حکومت کو یقین دلانا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے بعد بھی واشنگٹن انتظامیہ کابل حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بلنکن نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں خانہ جنگی پیدا نہیں ہوگی جبکہ افغان عوام بھی جنگ کے نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں۔

 دوسری جانب افغان صدر نے امریکی فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن پہلے ہی افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان کرچکے ہیں۔

 یاد رہے کہ رواں سال گیارہ ستمبر تک افغانستان میں موجود 2500 امریکی فوجی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔



متعللقہ خبریں