میانمار، فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 710 تک جا پہنچی

بغاوت مخالف 697 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں

1620142
میانمار، فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 710 تک جا پہنچی

میانمار  میں  فوجی بغاوت اور منتخب حکومت کے ارکان  کو زیر حراست لیے جانے کے  خلاف چھڑنے واے احتجاجی مظاہروں میں سیکیورٹی قوتوں کی مداخلت سےاموات کی تعداد  710تک جا پہنچی ہے۔

سیاسی قیدیوں کی امدادی تنظیم کی یومیہ رپورٹ میں واضح کی گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4  افراد کی ہلاکت کی تصدیق  ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغاوت مخالف 697 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ابتک کے جانی نقصان میں 50 بچے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب میانمار فوج  کے مظاہرین کے خلاف مسلح مداخلت میں کم ازکم  82 افراد کا قتل ہونے والے باگو شہر  کے بیشتر مکینوں نے  یہاں سے نقل مکانی کر لی ہے۔

میانمار پریس سے بات کرنے والے ایکٹیوسٹس کا کہنا ہے کہ میانمار فوج کے شہریوں کے قتل عام کے بعد تقریبا ً ایک لاکھ  شہری اپنا گھر بار ترک کرتے ہوئے  جوار کے دیہاتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں