تائیوان میں ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی،درجنوں ہلاک و زخمی

تائیوان کے شہرہوالیئن میں "408 تروکوایکسپریس" مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں ایک سرنگ میں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں

1613360
تائیوان میں ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی،درجنوں ہلاک و زخمی

تائیوان میں  ریل گاڑی کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق،  تائیوان کے شہرہوالیئن میں "408 تروکوایکسپریس" مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں ایک سرنگ میں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے 76 افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن حادثہ سرنگ میں ہونے کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں 350 مسافرسوارتھے۔ 

408 تروکوایکسپریس   تائیوان کے باقاعدہ ٹرین نیٹ ورک میں سب سے تیز رفتار ریل گاڑیوں میں سے ایک ہے جس کی رفتار130 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں