شمالی کوریا نے ملائیشیا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایک بے گناہ شمالی کوریائی شہری کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے ناقابل تلافی جرم ہے لہذا شمالی کوریا  امریکی دباو کے  آگے سر جھکانے والے ملک ملائیشیا سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے

1604403
شمالی کوریا نے ملائیشیا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے

شمالی کوریا  نے ملائیشیا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے۔

 شمالی کوریا کے امور خارجہ   نے  کوریائی مرکزی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتےہوءے بتایا ہے کہ ملایا عدالت نے سن 2019 کے دوران زیر حراست شمالی کوریائی شہری مون چول میونگ کو  بد عنوانی کے الزام پر  ملک بدر کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ قابل مذمت ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایک بے گناہ شمالی کوریائی شہری کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے ناقابل تلافی جرم ہے لہذا شمالی کوریا  امریکی دباو کے  آگے سر جھکانے والے ملک ملائیشیا سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اگر دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی تنازعے کو ہوا ملی تو اس کی ذمے داری ملائیشیا پر عائد ہوگی۔

 ملایا عدالت نے نو مارچ کو شمای کوریائی شہری میونگ  کو  کالے دھن کی منتقلی کے الزام میں امریکہ ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں