افغانستان، ہیرات اور قندز میں حملو ں میں پولیس اہلکار اور فوجی ہلاک

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تو وزارت داخلہ  کے ترجمان طارق آرین نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے

1600540
افغانستان، ہیرات  اور قندز میں حملو ں میں پولیس اہلکار اور فوجی ہلاک

طالبان عسکریت پسندوں  کے افغان صوبے قندز میں مسلح حملے میں 6 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

قندز ضلعی شوریٰ کے ممبر  عبدل احد تُریال قاقار  نے پریس کو بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے قندز کی تحصیل خان آباد  کی ایک فوجی چوکی پر مسلح حملہ کیا۔

قاقار  کے مطابق اس حملے میں 6 فوجی ہلاک  اور 2 زخمی ہو گئے ہیں تو حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ  میں 5 عسکریت پسند قتل کر دیے گئے ہیں۔

افغان صوبے ہیرات میں ایک پولیس تھانے پر کار بم حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہو گئے۔

ہیرات کے گورنر سعید واحد کاتالی  کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے گاڑی  کے ذریعے ہیرات کے علاقے گنچ  میں واقع ایک پولیس تھانے کو ہدف بنایا۔اس حملے میں شہریوں سمیت 8 افراد جان بحق اور 53 زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

دھماکے کی شدت سے متعدد مکانات کو بھی نقصانات پہنچا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تو وزارت داخلہ  کے ترجمان طارق آرین نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

دوسری جانب  ملک میں سالہا سال سے جاری پر تشدد واقعات کا خاتمہ کرنے کے زیر مقصد افغانستان اور طالبان  وفود  کے درمیان دوحہ میں امن مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں