میانمار:حفاظتی قوتوں کی طاقت کا استعمال جاری،10 افراد مزید ہلاک

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حفاظتی قوتوں کی فائرنگ میں ینگون،منڈالے، ٹانگو اور باگو  میں چار اور شہر می ینگ میں 6 اموات ہوئیں ہیں

1599549
میانمار:حفاظتی قوتوں کی طاقت کا استعمال جاری،10 افراد مزید ہلاک

میانمار میں حفاظتی قوتوں کا غیرمسلح مظاہرین پر طاقت کا استعمال جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید دس افراد ہلاک ہوگئے۔ 

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حفاظتی قوتوں کی فائرنگ میں ینگون،منڈالے، ٹانگو اور باگو  میں چار اور شہر می ینگ میں 6 اموات ہوئیں ہیں۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو ملک گیر قتل و غارت گری قرار دےدیا۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ میانمار کی حفاظتی قوتیں غیر مسلح مظاہرین پر میدان جنگ کے ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں اور کمانڈنگ افسران کے ذریعہ مبینہ طور پر قتل و غارت گری کی جارہی ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے میانمار میں مظاہرین پر  حفاظتی قوتوں کے تشدد کی مذمت کی گئی ہے لیکن ارکان میانمار میں فوجی قبضے کی مذمت کرنے پر متفق نہ ہوسکی۔



متعللقہ خبریں