میانمار میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،4 افراد ہلاک

میانمار بھر میں مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، مظاہرین کیساتھ جھڑپوں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1597717
میانمار میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،4 افراد ہلاک

میانمار بھر میں مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، مظاہرین کیساتھ جھڑپوں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

خبرکے مطابق،  18 تجارتی یونینز کی درخواست پر بینک ، کاروباری مراکز ، شاپنگ مال اور کارخانے بند ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  ینگون اور ماندالے سمیت میانمار کے بیشتر شہروں اور قصبوں میں فوجی آمریت کے خلاف مظاہرے ہوئے ، شمالی شہر میتکینا میں مظاہرین کے پتھراؤ پر حفاظتی قوتوں نے آنسو گیس کے علاوہ فائرنگ بھی کی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

حفاظتی قوتوں نے آزاد میڈیا کے دفاتر پر چھاپے مار کر کمپیوٹرز اور پرنٹر ز سمیت مختلف اشیا قبضے میں لے لیں۔

دوسری جانب مسلح حفاظتی اہلکاروں نے ملک کے سرکاری ہسپتالوں پر قبضے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ینگون کے جنرل ہسپتال سمیت پانچ بڑے ہسپتالوں میں حفاطتی قوتیں داخل ہو چکی ہیں جبکہ مظاہروں کے دوران زخمیوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد کے پیش نظر ہڑتالی ڈاکٹرز کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر واپس آ گئی ہے ۔

متعللقہ خبریں