جاپان: کورونا ویکسین کے ایک ہزار سے زائد ٹیکے کوڑے کی نذر ہو گئے

جاپان میں ڈیپ فریز کی خرابی کی وجہ سے فائزر بائیون ٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی ایک ہزار سے زائد خوراکیں کوڑے کی نذر ہو گئیں

1595025
جاپان: کورونا ویکسین کے ایک ہزار سے زائد ٹیکے کوڑے کی نذر ہو گئے

جاپان میں ڈیپ فریز کی خرابی کی وجہ سے فائزر بائیون ٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی ایک ہزار سے زائد خوراکیں کوڑے کی نذر ہو گئیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے NHK کی وزارت صحت کے  حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ایک مرکز صحت میں ڈیپ فریزر اور دیگر آلات کے ایک ہی سوئچ بورڈ پر لگے ہونے کی وجہ سےبجلی میں خرابی  پیدا ہو گئی۔

بجلی کی ترسیل بحال ہونے کے بعد فائزر بائیون ٹیک کی کورونا ویکسین کے 1032 ٹیکے ڈیپ فریزربند رہنے کی وجہ سے ضائع ہو گئے ہیں۔

واقعے کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ حادثہ ڈیپ فریزروں کے دیگر متعدد آلات کے ساتھ ایک ہی سوئچ بورڈ سے لگا ہونے کے نتیجے میں لوڈ کی شدت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔



متعللقہ خبریں