میانمار میں حالات مزید بگڑنے کا خطرہ ہے:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے میانمار میں تشدد پھیلنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ینگون اور اس کے مضافات میں فوج کی بھری نفری تعینات کی گئی ہے
اقوام متحدہ نے میانمار میں تشدد پھیلنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ینگون اور اس کے مضافات میں فوج کی بھری نفری تعینات کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے حقوق انسانی ٹام اینڈریو کے مطابق قریبی علاقوں سے فوجی دستوں کو ینگون کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ینگون میں ہزاروں افراد فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
ٹام اینڈریوز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں جب بھی اتنے بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حمل کی گئی ہیں تو انسانی حقوق پامالیاں بڑے پیمانے پر دیکھی گئی تھیں۔
ایسی افواہیں بھی ہیں کہ گرفتار شدہ رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف خفیہ عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 35 کسانوں سمیت 74 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
حکام شہریوں کو آسمانی بجلی کے اثرات سے بچنے کے لیے آگاہی کرا رہے ہیں
افغانستان: پولیس کانوائے پر بم حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک
صوبہ بدخشاں میں بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے