میانمار: سکیورٹی فورسز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا

میانمار میں احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا

1583271
میانمار: سکیورٹی فورسز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا

میانمار میں مارشل لاء اور اراکین حکومت کی گرفتاریوں کے بعد سے جاری احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میانمار فوج کے فیس بُک پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کو کچھ عرصے کے لئے عدالتی حکم کے بغیر مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا  اختیار دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں کو رات کے وقت ایک دوسرے کے گھر جانے کے لئے پولیس سے اجازت لینا ہو گی۔

اس دوران ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے آج 8 ویں دن بھی جاری رہے۔

دارالحکومت نیپیڈو میں مظاہرین نے گاڑیوں کے ہارن بجا کر فوجی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ملک کے سب سے زیادہ گنجان آباد شہر یانگون میں یونیورسٹی کے طالبعلموں نے زیر حراست سابق وزیر خارجہ اور ملک کی عملی حکمران آونگ سان سُو چی  کے پوسٹروں کے ساتھ مظاہرے میں  ملک کی منتخب لیڈر  کی رہائی کا مطالبہ کیا۔


ٹیگز: #میانمار

متعللقہ خبریں