ہم مسئلہ کوریل جزائر کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھیں گے: یوشی ہیدے

ہم، مسئلے کے حل کے لئے اس وقت تک طے پانے والے اتفاقات کے دائرہ کار میں، ماسکو کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے: وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا

1579498
ہم مسئلہ کوریل جزائر کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھیں گے: یوشی ہیدے

جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کوریل جزائر  کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم سوگا نے فروری 1855 میں جاپان اور روس کے درمیان طے پانے والے اور  کوریل جزائر پر جاپان کی ملکیت کو تسلیم کرنے سے متعلق سمجھوتے کی سالانہ یاد کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں ڈائیلاگ کا اشارہ دیا ہے۔

انہوں نے روس کے ساتھ جزائر کے مسئلے  اور دوسری جنگ عظیم کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان طے نہ پا سکنے والے' امن سمجھوتے'  کی طرف توجہ مبذول کروائی اور اسے 'شرمناک'  قرار دیا ہے۔

پیغام میں سوگا نے کہا ہے کہ ستمبر 2020 میں  وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی جس میں دونوں سربراہان نے امن سمجھوتہ طے کرنے کے بارے میں ڈائیلاگ کے دوام پر اتفاق رائے کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لئے اس وقت تک طے پانے والے اتفاقات کے دائرہ کار میں ماسکو کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے آخر میں سوویت یونین نے جاپان کے تقریباً 1300 کلومیٹر میں پھیلے ہوئے کوریل جزائر کا الحاق کر لیا تھا۔

الحاق کے بعد جاپان کی طرف سے بھی "شمالی علاقوں" کے نام سے پہچانے جانے والے زمین کے ٹکڑے سے متعلق عدم مفاہمت کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان امن سمجھوتہ طے نہیں پا سکا تھا۔



متعللقہ خبریں