افغانستان: کابل اوپر تلے بم دھماکوں سے لرز اٹھا

دارالحکومت کابل میں اوپر تلے بم حملے، 2 شہری ہلاک، 4 زخمی

1575759
افغانستان: کابل اوپر تلے بم دھماکوں سے لرز اٹھا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اوپر تلے بم حملوں میں 2 شہری ہلاک ہو  گئے ہیں۔

کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان فردوس فرامرز کے مطابق کابل کے علاقوں جوئے شیر اور سلیم کاروان میں بم حملے کئے گئے۔

فردوس کے مطابق حملوں میں 2 شہری ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ کل بھی کابل میں 2 بم حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں