میانمار: مارشل لاء اور گرفتاریاں، حزب اقتدار پارٹی کی اپیل "عوام حرکت میں آئیں"

فوج کا اقدام غیر قانونی ہے اور مارشل لاء لگا کر فوج نے آئین اور عوام کے ووٹ کی حق تلفی کی ہے: حزب اقتدار پارٹی

1574929
میانمار: مارشل لاء اور گرفتاریاں، حزب اقتدار پارٹی کی اپیل "عوام حرکت میں آئیں"

میانمار میں فوج نے مارشل لاء لگا کر ایک سال کے لئے ملکی انتظام کو  اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

میانمار فوج کے ذرائع ابلاغ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے صبح کے وقت صدر وِن مینٹ اور حکومتی کونسل  کی سربراہ اور وزیر خارجہ آنگ سان سو کی کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس کے بعد مارشل لاء کے دعووں کی تصدیق کی گئی اور ملکی انتظام کی باگ ڈورمسلح افواج کے سربراہ مِن آونگ ہلائنگ  کے ہاتھ میں ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مارشل لاء اور سول حکام کی گرفتاریوں کے بعد حزب اقتدار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مارشل لاء کے خلاف  حرکت میں آئیں اور ملک میں فوجی ڈکٹیٹر شپ کی اجازت نہ دیں۔

آنگ سان سو کی کی وزارت اعظمیٰ کے ساتھ نیشنل ڈیموکریٹک اتحاد NLD کے فیس بُک سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کا اقدام غیر قانونی ہے اور مارشل لاء لگا کر فوج نے آئین اور عوام کے ووٹ کی حق تلفی کی ہے۔



متعللقہ خبریں