افغانستان، ہیرات میں بم حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی

پُل مالان علاقے میں ایک پولیس تھانے کے جوار میں نصب بم کو دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا گیا

1567345
افغانستان، ہیرات میں بم حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی

افغانستان کے صوبے ہیرات میں ایک بم حملے میں  6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ہیرات محکمہ پولیس کے ترجمان عبدل احد ولی زادہ   کا کہنا ہے کہ ہیرات کی تحصیل انجیل سے منسلک پُل مالان علاقے میں ایک پولیس تھانے کے جوار میں نصب بم کو دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا گیا۔

ہیرات سرکاری اسپتال کے   ہیڈ ڈاکٹر محمد رفیق شیر زئے  نے بتایا ہے کہ  حملے میں زخمی ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کو زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 



متعللقہ خبریں