انڈونیشین عوام کو بِپ کے ترکی ساختہ ہونے پر فخر ہے

واٹس ایپ سے زیادہ بہتر ویڈیو کال اور ایک ہزار افراد تک کے چیٹنگ گروپ جیسی خصوصیات کی وجہ سے ہم بِپ کو ترجیح دے رہے ہیں، بِپ کے ترکی ساختہ ہونے پر بھی ہمیں فخر ہے: انڈونیشیا

1566406
انڈونیشین عوام کو بِپ کے ترکی ساختہ ہونے پر فخر ہے

انڈونیشیا کے عوام ذاتی معلومات  کے تحفظ سے متعلق اندیشوں کی وجہ سے فوری پیغام رسانی کی اپیلی کیشن واٹس ایپ  کو ترک  کر کے ترکی کے سماجی رابطہ پلیٹ فورم 'بِپ' کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا کےعوام کا کہنا ہے کہ  واٹس ایپ سے زیادہ بہتر ویڈیو کال، ایک ہزار افراد تک کے چیٹنگ گروپ  اور مختلف چینلوں کی رکنیت کی اجازت دینے جیسی خصوصیات کی وجہ سے ہم بِپ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کےعلاوہ اس اپیلی کیشن کے ترکی ساختہ ہونے پر بھی ہمیں فخر ہے۔

گوگل پلے اسٹور  کے 16 جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق بِپ کو دنیا بھر میں 50 ملین سے زائد افراد نے ڈاون لوڈ کیا ہے۔

یہ پروگرام 106 زبانوں کے فوری ترجمے اور ایکسچینج ریٹ  جیسی متعدد معاون خصوصیات  کے ساتھ ساتھ قابل اعتبار، آسان  استعمال اور مفت  رابطے کا امکان پیش کرتا ہے۔

علاوہ ازیں بِپ کے صارفین بیک وقت 10 افراد کے ساتھ ویڈیو  اور آڈیو کال کر سکتے ہیں۔


ٹیگز: #بِپ

متعللقہ خبریں