افغانستان، پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہلکار شہید

نامعلوم افراد نےغزنہ کے  فورتھ زون میں ایک پولیس  چوکی کو نشانہ بنایا

1556881
افغانستان، پولیس چوکی پر حملے میں  3 اہلکار شہید

افغان صوبے غزنہ میں  ایک پولیس چوکی پر مسلح حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

نامعلوم افراد نےغزنہ کے  فورتھ زون میں ایک پولیس  چوکی کو نشانہ بنایا۔

غزنہ  محکمہ پولیس کے ترجمان احمد خان سیرت کا کہنا ہے کہ حملے میں تین پولیس اہلکار شہید  ہو گئے اور حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دہشت گرد حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 

 



متعللقہ خبریں