افغانستان، صوبہ غزنہ میں 2 سرکاری ملازم مسلح حملے میں ہلاک

حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

1553256
افغانستان، صوبہ غزنہ میں 2 سرکاری ملازم مسلح حملے میں ہلاک

افغان  صوبے غزنہ میں متعین دو سرکاری ملازم ایک مسلح حملے میں جان بحق ہو گئے۔

غزنہ محکمہ پولیس کے ترجمان احمد خان سیرت  کا کہنا ہے کہ غزنہ دفتر گورنر میں ملازم دو افراد  پر شہری مرکز میں نا معلوم مسلح افراد نے  حملہ کیا۔

سیرت کے مطابق اس حملے میں یہ دو نوں افراد مارے  گئے  اور حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 



متعللقہ خبریں