افغانستان: افغان طالبان کا وفد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

وفد اس 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مذاکرات کرے گا

1546531
افغانستان: افغان طالبان کا وفد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

افغان طالبان کا ایک وفد افغان امن مرحلے پر بات چیت کے لئے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

طالبان امورِ سیاست کےنائب ترجمان ملّا عبدالغنی برادر کی زیرِ قیادت وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔

توقع ہے کہ طالبان وفد اس 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

مذاکرات میں ، افغان امن مرحلے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین  کی واپسی  اور سرحدی تجارت میں افغان تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ طالبان وفد حالیہ 4 ماہ کے دوران دوسری دفعہ پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔طالبان سیاسی امور کے نائب سربراہ مُلّا عبدالغنی برادر کی زیرِ قیادت وفد نے پاکستان کا پہلا دورہ  ماہِ اگست میں کیا تھا۔

طالبان اور افغانستان وفود کے مابین 12 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا آغاز ہوا اور 2 دسمبر کو مفاہمت  کے ساتھ پہلے مذاکراتی مرحلے کے اختتام کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا۔

افغانستان میں سالوں سے جاری جنگ کے اختتام کے لئے طالبان اور افغانستان وفود کے درمیان جاری دوسرے مذاکراتی مرحلے میں 14 دسمبر کو 23 دن کا وقفہ ڈالا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں