افغانستان: بم حملے، ایک شخص ہلاک 3 زخمی

دارالحکومت کابل اور صوبہ پروان میں بم حملوں کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے

1546469
افغانستان: بم حملے، ایک شخص ہلاک 3 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ پروان میں بم حملوں کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

کپیسا پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان عبدالشائق شورش کے مطابق صوبہ پروان کے علاقے سرسید میں کپیسا انسدادِ قتل ڈائریکٹریٹ  کے ملازمین کی سروس بس میں نصب بم اڑا دیا گیا۔

شورش کے مطابق حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان فردوس فرامرز کے مطابق دارلحکومت کے علاقے پنج سد میں ایک گاڑی میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں