شمالی افغانستان میں طالبان کا حملہ،10حفاظتی اہلکار ہلاک

افغان حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں شمالی صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں آج ہونے والے طالبان کے ایک حملے میں ہوئیں

1545302
شمالی افغانستان میں طالبان کا حملہ،10حفاظتی اہلکار ہلاک

شمالی افغانستان میں طالبان نے  سلامتی قوتوں کے دس اہلکار ہلاک کر دیے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں شمالی صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں آج ہونے والے طالبان کے ایک حملے میں ہوئیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 8 پولیس افسران اور دو فوجی سپاہی شامل تھے تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد ابھی نہیں بتائی گئی۔

 یاد رہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے گزشتہ دو ماہ سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں لیکن پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔



متعللقہ خبریں