افغانستان: مذاکرات میں وقفہ ڈال دیا گیا

افغانستان اور طالبان وفود کے درمیان جاری دوسرے مذاکراتی مرحلے میں 23 دن کا وقفہ ڈال دیا گیا

1545223
افغانستان: مذاکرات میں وقفہ ڈال دیا گیا

افغانستان میں جنگ بندی کے لئے  افغانستان اور طالبان وفود کے درمیان جاری دوسرے مذاکراتی مرحلے میں 23 دن کا وقفہ ڈال دیا گیا ہے۔

افغانستان مذاکراتی وفد کی رُکن حبیبہ سرابی  نے کہا ہے کہ دوسرے مذاکراتی مرحلے میں زیرِ بحث آنے والے موضوعات پر افغان حکام، سیاسی شخصیات اور افغان عوام کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے لئے  مذاکرات میں وقفہ ڈالا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر  کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغانستان وفد  کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات  کا پہلا مرحلہ باہمی اتفاق کے ساتھ گذشتہ دنوں اختتام پذیر ہوا اور اس کے بعد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیاتھا۔

دوسری طرف افغانستان کے صدر اشراف غنی کے مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللہ محب نے مطالبہ کیا تھا کہ باقی ماندہ مذاکراتی مراحل کا انعقاد ملک میں  کیا جائے۔



متعللقہ خبریں