بھارت: انتظامیہ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے کی پاداش میں صحافی کو زندہ جلا دیا گیا

راکش سنگھ بھارت میں اس سال کے دوران قتل کیا جانے والا تیسرا صحافی ہے: رپورٹرز وِد آوٹ بارڈرز

1541833
بھارت: انتظامیہ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے کی پاداش میں صحافی کو زندہ جلا دیا گیا

بھارت میں مقامی انتظامیہ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے کے جرم میں ایک صحافی کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا۔

رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز  تنظیم کی انٹر نیٹ سائٹ کی خبر کے مطابق واقعہ 27 نومبر کو بھارت کے صوبہ اترپردیش  میں لکھنو سے منسلک علاقے بلرامپور میں پیش آیا۔

مقامی انتظامیہ کی کرپشن کے بارے میں لکھنے کی پاداش میں 3 افراد مقتول صحافی راکش سنگھ کے گھر میں داخل ہوئے اور الکحل چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی۔

راکش سنگھ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

صحافی  نے ایک مقامی اخبار میں سولر پینلوں اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں میں مقامی انتظامیہ کے حکام میں سے شوشیلا دیوی  کی کرپشن کے بارے میں لکھا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں سے  ایک شوشیلا دیوی کا بیٹا کشوانند مشرا  ہے۔ واقعے سے 3 دن کے بعد گرفتار ہونے والے قاتلوں نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

راکش سنگھ  کے آخری لمحات میں ایک دوست کی طرف سے اتاری گئی ویڈیو کو "سچ بولنے کا انجام" کے الفاظ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا ہے۔

رپورٹرز وِد آوٹ بارڈرز کے مطابق راکش سنگھ بھارت میں اس سال کے دوران قتل کیا جانے والا تیسرا صحافی ہے۔



متعللقہ خبریں