افغانستان: بم حملہ، 23 افراد ہلاک 16 زخمی

غزنی میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے

1536213
افغانستان: بم حملہ، 23 افراد ہلاک 16 زخمی

افغانستان کے شہر غزنی میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹولو نیوز  کے مطابق غزنی گورنر دفتر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے کہا ہے کہ غزنی  میں ایک سرکاری سکیورٹی  عمارت کے قریب بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا۔

جمعہ زادہ کے مطابق حملے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق حملہ مکمل طور پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئے ہموی بکتر بند گاڑی کے ساتھ کیا  گیا اور حملے کے وقت عمارت میں کمانڈو یونٹیں موجود تھیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔


ٹیگز: #بم حملہ

متعللقہ خبریں