افغانستان: 2 حملے، 4 افراد ہلاک، 13 زخمی

قندھار میں دو مختلف حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے

1534285
افغانستان: 2 حملے، 4 افراد ہلاک، 13 زخمی

افغانستان کے صوبہ قندھار میں دو مختلف حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

قندھار کے علاقے پنجوائی میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچے اور 3 عورتوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسرا حملہ لاہوری میں کیا گیا۔

بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے اس حملے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں