افغانستان میں بلا مشروط جنگ بندی بحال کی جائے: اقوام متحدہ
جنیوا میں گوٹیرش نے افغان ڈونر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ طے ہونے والے امن معاہدہ پر عمل کے سازگار ماحول کے لیے غیر مشروط جنگ بندی ضروری ہے
1533575

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے افغانستان میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
جنیوا میں گوٹیرش نے افغان ڈونر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ طے ہونے والے امن معاہدہ پر عمل کے سازگار ماحول کے لیے غیر مشروط جنگ بندی ضروری ہے۔
گوٹیرش نے امن عمل میں خواتین، نوجوان اور مثاثرین کو شامل کرنے پر بھی زور دیا۔
عطیاتی کانفرنس میں افغانستان کے لیے یورپی یونین کی جانب سے آئندہ چار سالوں کے لیے 1.43ارب امریکی ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے