افغانستان، دو مختلف دھماکوں میں 11 افراد ہلاک

دفتر ِ گورنر کے ترجمان عصمت اللہ مراد  کا کہنا ہے کہ طالبان شر پسندوں   نے گورنر  کے دفتر کو نشانہ بنایا

1520111
افغانستان، دو مختلف دھماکوں میں 11 افراد ہلاک

جنوبی  افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم حملے میں 7 شہری لقمہ اجل بن گئے۔

ہلمند دفترِ گورنر کے ترجمان عمر زواق کا کہنا   ہے کہ لشکر گاہ شہر میں ایک سڑک کنارے نصب بم ایک سول  گاڑی  کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔  جس سے 7 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس حملے کی ذمہ اری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری جانب افغان صوبے قندز میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے  مارٹر گولے کے دفتر ِ گورنر کے باغیچے میں آن گرنے سے 4 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

دفتر ِ گورنر کے ترجمان عصمت اللہ مراد  کا کہنا ہے کہ طالبان شر پسندوں   نے گورنر  کے دفتر کو نشانہ بنایا ۔

اس حملے  میں گورنر کے 4 حفاظتی اہلکار  ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

طالبان نے تا حال اس حملے  کے بارے میں کوئی  بیان جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں