بھارت، اتر پردیس اور بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 28 افراد ہلاک

ایک اندازے کے مطابق بھارت میں سالانہ 2 ہزار کے قریب لوگ آسمانی بجلی گرنے سے  ہلاک ہو جاتے ہیں

1491609
بھارت، اتر پردیس اور بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 28 افراد ہلاک

بھارتی صوبوں اتر پردیس  اور بہار  میں گرج چمک کے ساتھ  ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے  28 افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹائمز آف انڈیا  میں جگہ پانے والی خبر کے مطابق حکام  کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف مقامات پر آسمانی بجلی نے 28 افراد کی جانیں لی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ مزید 3 ۔4 دنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ بہار اور اتر پردیس صوبوں میں مارچ تا جولائی کے عرصے میں کسانوں، محنت کشوں اور گڈریوں سمیت 400 سے زائد افراد آسمانی بجلی   سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق بھارت میں سالانہ 2 ہزار کے قریب لوگ آسمانی بجلی گرنے سے  ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں