امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں عسکری ماحول پیدا کررہا ہے: چین

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے آسیان ممالک کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے بحیرہ جنوبی چین میں سرحدی اور بحری حدود میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے

1488319
امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں عسکری ماحول پیدا کررہا ہے: چین

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے بحیرہ جنوبی چین میں سرحدی اور بحری حدود میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے۔

خبر کے مطابق وانگ یی کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں  عسکری ماحول   کا روح رواں بن رہا ہے۔

آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے سربراہی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امن و استحکام چین کا بحیرہ جنوبی چین میں اعلیٰ ترین تزویراتی مفاد ہے  اور یہ چین اور آسیان ممالک کا مشترکہ مفاد بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تعاون بڑھانے کے لیے امریکہ کے ساتھ رابطہ اور مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے چین کی 24 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا تھا اور مختلف شخصیات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

 دوسری جانب امریکہ کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں بحیرہ جنوبی چین میں تعمیرات اور فوجی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔

 واضح رہے کہ بحری امور پر امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کی گئیں یہ پابندیاں اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔



متعللقہ خبریں