بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں فائرنگ،3 پولیس اہلکار ہلاک

خبر کے مطابق، جموں و کشمیر میں ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں  بھارتی پولیس کے اہلکار مشترکہ گشت کررہے تھے کہ ان پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے

1474211
بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں فائرنگ،3 پولیس اہلکار ہلاک

بھارتی زیر کنٹرول  کشمیر میں مسلح جھڑپ کے دوران  بھارتی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کے مطابق، جموں و کشمیر میں ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں  بھارتی پولیس کے اہلکار مشترکہ گشت کررہے تھے کہ ان پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق پولیس  سے ہے جبکہ ایک اسپیشل پولیس آفیسر بھی تھا جس کی شناخت مظفر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
 واقعے کے بعد  بھارتی فوج نے علاقے میں  تلاشی کے نام پر محاصرہ کرلیا   ہے۔

 



متعللقہ خبریں