بھارت میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے 135 سے زاہد افراد ہلاک

سب سے زیاد ہلاکتیں ریاست کیرالا میں ہوئیں اور تچریباً دس لاکھ افراد کو ہنگامی حالات کا سامنا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے ساتھ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں سرگرم ہیں

1462694
بھارت میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے 135 سے زاہد افراد ہلاک

بھارت میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 135 سے تجاوز کرچکی ہے۔

سب سے زیاد ہلاکتیں ریاست کیرالا میں ہوئیں اور تچریباً دس لاکھ افراد کو ہنگامی حالات کا سامنا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے ساتھ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں سرگرم ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹائیں گی، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ علاقوں میں کئی مقامات پر بارشوں کا زور ٹوٹ گیا ہے اور سیلاب کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔



متعللقہ خبریں