افغانستان: پولیس ڈائریکٹریٹ پر بم حملہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ قندھار میں پولیس ڈائریکٹریٹ پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 14 افراد زخمی

1451319
افغانستان: پولیس ڈائریکٹریٹ پر بم حملہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندھار کی تحصیل شاہ ولی کوٹ میں پولیس ڈائریکٹریٹ پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

قندھار گورنر آفس کے ترجمان بحیر احمد نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ تحصیل شاہ ولی کوٹ پولیس ڈائریکٹریٹ کی عمارت کو ہدف بنایا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

احمدی نے کہا ہے کہ دھماکے کی شدت سے علاقے کی تمام عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں