چین میں شدید بارشیں اور لرزش اراضی،9 افراد لا پتہ

چین میں شدید بارشوں کے باعث لرززش اراضی کے نتیجے میں 9 افراد لا پتہ ہو گئے

1451476
چین میں شدید بارشیں اور لرزش اراضی،9 افراد لا پتہ

 چین میں شدید بارشوں کے باعث لرززش اراضی کے نتیجے میں 9 افراد لا پتہ ہو گئے۔

 امدادی ٹیم کے مطابق ، یہ حادثہ صوبہ ہوبے کے علاقے ہوانگ مے میں صبح 4 بجے پیش آیا جہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 اس حادثے کے  باعث 9 افراد لا پتہ   ہو گئے جبکہ 40 افراد کو محفوظ علاقے تک پہنچا دیا گیا ہے۔

 صوبہ ہوبے  اور اس کے ہمسایہ آن ہوئی میں اس سال موسم گرما میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے علاقوں میں  نقصان کا اندازہ کروڑوں ڈالر لگایا گیا ہے۔

 آن ہوئی میں 19 دریاوں ،5 جھیلوں اور 400  سو سے زیادہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

صوبہ ہونے  کے شہر  ہوانگ گانگ  میں ایک آبی ذخیرے سے پانی کے اخراج کی بنا پر 30 ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں